برازیل میں کوروناو ائرس سے 56 ہزار سے زائد افراد ہلاک

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 54 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 56 ہزار 109 ہوچکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 54 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس وائرس  سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 56 ہزار 109 ہوچکی ہے۔

ادھر برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 414 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 360 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 94 ہزار 985 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 338 ہو گئیں۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 8 ہزار 939 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 72 ہزار 364 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 8 ہزار 781 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 20 ہزار 794 ہو چکی ہے۔

News Code 1901197

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =