امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 27 ہزار 640 افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 27 ہزار 640 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 52 ہزار 956 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 27 ہزار 640 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 52 ہزار 956 ہو چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 13 لاکھ 56 ہزار 613 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 15 ہزار 765 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 68 ہزار 703 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی نئی لہر دوڑ گئی ہے جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔

News Code 1901195

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =