دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 96 ہزار 991 ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 99 لاکھ 9 ہزار 965 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 96 ہزار 991 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 99 لاکھ 9 ہزار 965 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 96 ہزار 991 ہو گئی ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں دنیا بھر میں 912 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 11 ہزار 418 مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 40 لاکھ 52 ہزار 208 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 610 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 53 لاکھ 60 ہزار 766 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1901192

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =