بھارت میں ایک نرس اپنی ریٹائرمنٹ سے 4 روز قبل کرونا وائرس سے ہلاک

بھارت میں ایک نرس عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو کر اپنی ریٹائرمنٹ سے 4 روز قبل ہلاک ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں ایک نرس عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو کر اپنی ریٹائرمنٹ سے 4 روز قبل ہلاک ہوگئی ہیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ میں سرکاری اسپتال کی ہیڈ نرس کورونا وائرس کا شکار ہونے کے نتیجے میں شدید بیمار تھی اور گزشتہ دو دنوں سے وینٹیلیٹر پر تھی، طبیعت زیادہ بگڑنے کے سبب ہیڈ نرس دم توڑ گئی ۔

سرکاری اسپتال کےڈاکٹر پرابھاکر ریڈی کے مطابق کورونا سے انتقال کر جانے والی سرکاری اسپتال کی ہیڈ نرس ذیابطیس کا بھی شکار تھی ، ہیڈ نرس کے ریٹائرڈ ہونے میں صرف 4 دن باقی تھے۔

ادھر تلنگانہ ریاست کے گورنر ڈاکٹر تاملیسائی سونڈراراجن کی جانب سے نرس ک موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ تلنگانہ ریاست میں کورونا سے انتقال کرنے والی پہلی نرس ہے ۔

واضح رہے کہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

بھارت میں  کورونا سے 15 ہزار 689 ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور  اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 9 ہزار 446 ہو گئی ہے۔

News Code 1901191

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =