امریکہ میں کورونا وائرس کی نئی لہر کا آغاز/ 24 گھنٹوں ميں 35 ہزار نئے کیسز کی تصدیق

امریکہ میں کورونا وائرس کی نئی لہر کا آغاز ہوگيا ہے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 35 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صرف لاس اینجلس میں ایک دن کے اندر سات ہزار سے زائد کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کی نئی لہر کا آغاز ہوگيا ہے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 35 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صرف لاس اینجلس میں ایک دن کے اندر سات ہزار سے زائد کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق لاس اینجلس میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے والوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔امریکہ سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق فلوریڈا میں پانچ ہزارسے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایریزونا، کیلی فورنیا، نیواڈا، میسی سیپی اور ٹیکساس میں بھی مہلک کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دستیاب اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 لاکھ 92 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔عالمی وبا کورونا وائرس کا نشانہ بن کر مزید 503 افراد امریکہ میں جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

News Code 1901185

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =