آزادی مارچ نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا/ مودی آر ایس ایس کی پیداوار

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو آر ایس ایس کی پیداوار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی مارچ نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا، ہم دوبارہ دنیا بھر میں کشمیر کا مسئلہ اُٹھائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو آر ایس ایس کی پیداوار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی مارچ نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا، ہم دوبارہ دنیا بھر میں کشمیر کا مسئلہ اُٹھائیں گے۔ مظفرآباد، آزاد کشمیر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے آزاد کشمیر کا بجٹ بڑھایا ہے کم نہیں کیا، آزاد کشمیر، فاٹا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کا بجٹ بڑھائیں گے اور آزاد کشمیر کے لوگوں کی مدد کرتے رہیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ آر ایس ایس کی ہندو انتہاپسند مودی کی حکومت نے مسلمانوں پر ظلم کیا ہے، جو ظالم ہوتا ہے وہ بزدل ہوتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ فوج ظلم کر رہی ہے، مودی نے گجرات میں مسلمانوں کو قتل کیا، ان کو گھروں سے نکال دیا، مودی ایک عام آدمی نہیں ہے بلکہ آر ایس ایس کی پیداوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے وہ ہی ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں نے کہا تھا میں کشمیر کا سفیر بنوں گا، میں نے دنیا کو بتایا کہ آر ایس ایس کون ہیں، ہندوستان میں اصل میں مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مودی اصل میں ہندوستان کو تباہ  کر رہا ہے، یہ لوگ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو طاقت سے ڈرا رہے ہیں، ان کے ظلم سے کشمیر کی موومنٹ دوبارہ سے اوپر آجاتی ہے۔

News Code 1901183

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =