نوری المالکی کی حزب اللہ عراق کے مرکز پر عراق کے خصوصی دستوں کے حملے پر شدید تنقید

عراق کے سابق وزیر اعظم نوری مالکی نے حزب اللہ عراق کے مرکز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ عراق پر حملہ ناقابل قبول ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سابق وزیر اعظم نوری مالکی نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں  حزب اللہ عراق کے مرکز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ عراق پر حملہ ناقابل قبول ہے۔

نوری المالکی نے کہا کہ حشد الشعبی فورسز عراقی عوام کے دل دھڑکن ہیں جنھوں نے عراق سے داعش دہشت گرد تنظیم کے خاتمہ میں اہم اور بنیادی کردار ادا کیا۔

عراق کے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں حشد الشعبی اور انقلابی فورسز کا احترام کرنا چاہیے اور ان کے مقام  کی عزت اور حفاظت کرنی چاہیے ۔ حشد الشعبی نے عراق کے عوام کے دفاع کے سلسلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کی کارکردگی پر خدشہ وارد کرنا جائز نہیں ہے۔ واضح رہے کہ عراق کے الدورہ علاقہ میں عراقی اور امریکی فورسز نے کتائب حزب اللہ عراق کے مرکز پر حملہ کرکے بعض افراد کو گرفتار کرلیا تھا جس کے جواب میں حشد الشعبی کے حامیوں نے بغداد کے گرین زون میں داخل ہوکر اپنے ساتھیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔ بعض ذرائع کے مطابق حشد الشعبی کے گرفتار کئے گئے افراد کو آزاد کردیا گیا ہے۔

News Code 1901181

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =