مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سےمزید 3 افراد ہلاک

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیریوں کو ہلاک کردیا ۔ ذرائع‏ کے مطابق  کل سے لیکر اب تک بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سے ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں رات سے ہی بھارتی فوج نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر رکھا تھا جب کہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رواں ماہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد23 ہوگئی ہے۔

News Code 1901180

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =