چین میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک

چین کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چین کےجنوب مغربی علاقوں میں ہونے والی بارشوں سے آنے والے سیلاب سے ایک کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ سیلابی ریلا کئی شہروں میں موجود آبادیوں میں داخل ہو گیا جس کی زد میں آ کر ہزاروں مکان پانی میں بہہ گئے۔ امدادی کارکنوں نے لوگوں کو سیلاب سے بچانے کی کوششیں جاری رکھیں اس کے باوجود متعدد افراد لاپتہ ہیں۔

سیلابی ریلے سے سڑکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جس سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

حکام نے اب تک 4 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے جہاں ان کو بنیادی ضروریات اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔

News Code 1901179

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =