فرانس کا ہورلی ایئرپورٹ تین ماہ کے بعد کھول دیا گیا

فرانس کے ہورلی ایئرپورٹ کو تین ماہ تک کورونا وائرس کے دوران بند رہنے کے بعد آج بروز جمعہ کھول دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے ہورلی ایئرپورٹ  کو تین ماہ تک کورونا وائرس کے دوران بند رہنے کے بعد آج بروز جمعہ کھول دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعے کی صبح ہورلی ایئرپورٹ سے پرتگال کی پہلی پرواز نے اڑان بھری، اس ایئرپورٹ سے زیادہ تر یورپی ممالک کی پروازیں شیڈول کے مطابق چلتی ہیں۔

ادھر پیرس سے کچھ فاصلے پر موجود تفریح پارک بھی جمعرات کے روز سے کھول دیا گیا ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں بچے اور نوجوان پہنچ گئے۔

News Code 1901178

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =