پاکستان میں جماعت اسلامی کے سابق سربراہ کورونا وائرس سے ہلاک

پاکستان میں جماعتِ اسلامی کے سابق سربراہ منور حسن کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جماعتِ اسلامی کے سابق امیر منور حسن کورونا وائرس میں مبتلا ہونے  کے ہلاک ہلاک ہوگئے ہیں۔ جماعتِ اسلامی کے رکنِ سندھ اسمبلی عبدالرشید نے منور حسن کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھے اور ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 79 برس تھی۔ جماعتِ اسلامی کے سابق سربراہ  منور حسن اگست 1941ء میں دہلی میں پیدا ہوئے، 1947ء میں وہ خاندان کے ہمراہ پہلے دہلی سے لاہور اور پھر لاہور سے کراچی پہنچ کر یہیں مقیم ہوگئے۔

News Code 1901177

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =