فرانس میں ایفل ٹاورکو تین ماہ بعد کھول دیا گیا

فرانس میں ایفل ٹاورکو تین ماہ بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں ایفل ٹاورکو تین ماہ بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ایفل ٹاور کورونا وائرس کی وجہ سے تین ماہ بند رکھا گیا جو کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد ایفل ٹاور کی بندش کا طویل ترین تین ماہ کا عرصہ ہے۔

ایفل ٹاور کی اوپننگ پر فرانس کے معروف فنکاروں نے سیاحوں کو راغب کرنے کیلیے پیغامات دیئے۔

تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی ہے البتہ گیارہ سال سے کم عمر بنا ماسک کے داخل ہو سکیں گے۔

فی لحال انتظامیہ کی طرف سے پہلی اور دوسری منزل کھولی گئی ہے اگر حفاظتی انتظامات میں بہتری دکھائی دی تو وقت کے ساتھ ساتھ ایفل ٹاور کے بقیہ حصے بھی کھول دیئے جائیں گے۔

News Code 1901176

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =