برازيل میں کورونا وائرس سے 55 ہزار 54 افراد ہلاک

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 33 ہزار 147 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 55 ہزار 54 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 33 ہزار 147 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک  وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 55 ہزار 54 ہوگئی ہے۔ ادھر کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 8 ہزار 605 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 13 ہزار 994 ہو چکی ہے۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 230 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 980 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 94 ہزار 566 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 330 ہو گئیں۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 8 ہزار 761 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 68 ہزار 602 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 678 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 39 ہزار 706 رپورٹ ہوئے ہیں۔

News Code 1901174

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =