سعودی عرب کا البیضاء پر وحشیانہ ہوائی حملہ

سعودی عرب کے یمن پر وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ البیضا پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 5 بےگناہ شہری شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے یمن پر وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ البیضا پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 5 بےگناہ شہری شہید ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیارون نے البیضاء پرگذؤتہ رات 4 بار بمباری کی ۔ ان حملوں ميں 5 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ یمن کے فوجی ذرائع کے مطابق سعودی طیاروں نے جمعرات کی صبح سے لیکر اب تک  یمن کے مخۃلف علاقوں پر 42 بار بمباری کی ہے۔ ان وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں ميں زیادہ تر صوبہ مارب اور البیضاء کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

News Code 1901171

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =