دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ہلاکتیں 4 لاکھ 91 ہزار 856 ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 97 لاکھ 14 ہزار 805 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 91 ہزار 856 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 97 لاکھ 14 ہزار 805 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 91 ہزار 856 ہو گئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں دنیا بھر میں 867 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 12 ہزار 419 مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 39 لاکھ 72 ہزار 864 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 384 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 52 لاکھ 50 ہزار 85 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1901168

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =