بھارت کی  16سالہ ٹک ٹاک اسٹار نےخودکشی کرلی

بھارت کی 16سالہ ٹک ٹاک اسٹار سیا ککڑ نےخودکشی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی  16سالہ ٹک ٹاک اسٹار سیا ککڑ نےخودکشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق 16سالہ نوجوان سیا ککڑ کی موت کی تصدیق اُن کے ذاتی منیجر ارجن سارن نے کی، اُنہوں نے بتایا کہ سیا ککڑ نے ذاتی مسائل کی وجہ سے خودکشی کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیا ککڑ نے گزشتہ روز یعنی 25 جون کو خودکشی کرکے اپنی جان لی۔ 

اُنہوں نے بتایا کہ جب وہ کام کے سلسلے میں گزشتہ روز سیا ککڑ سے ملے تھے تو وہ بالکل ٹھیک تھیں، نارمل لگ رہی تھیں جیسے ہمیشہ ہوتی ہیں۔

سیا ککڑ کے منیجر نے بتایا کہ ہم نے کچھ نئے پروجیکٹس کے حوالے سے بات کی لیکن اُس کے بعد اچانک اُن کی موت کی خبر سُن کر حیران ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ سیا ککڑ ایک باصلاحیت نوجوان ٹک ٹاک اسٹار تھیں اور یہی وجہ تھی کہ میں نے اور میری کمپنی نے اُنہیں باقاعدہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیا ککڑ نئی دہلی کے علاقے پریت وہار میں رہائش پذیر تھی، اُن کی خودکشی کے واقعے کے بعد سیا ککڑ کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ کچھ دن سے شدید ڈپریشن کا شکار تھیں اور جب اہل خانہ نے اُن سے ڈپریشن کی وجہ پوچھنے کی کوشش کی تو اُنہوں نے بتانے سے انکار کردیا تھا۔

News Code 1901165

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =