روس نے تین ماہ بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا  اعلان کردیا

روس میں حکومت نے تین ماہ بعد کورونا سے مرنے اور متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں حکومت نے تین ماہ بعد کورونا سے مرنے اور متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے اس اعلان کے بعدجہاں کاروبار کھل گیا وہیں حفاظتی تدابیر کے ساتھ مختلف تفریح مقامات بھی کھول دیئے گئے ہیں۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے موقع پر روس کے دارالحکومت ماسکو کے دریا پر کشتیوں کی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا چالیس کشتیوں کی پریڈ نکالی گئی جبکہ اس دوران کشتیوں پر موجود میوزک بینڈنے شاندار پرفارمنس بھی پیش کی۔

واضح  رہے کہ کورونا وائرس سے روس میں 8 ہزار 513 افراد ہلاک اور 6لاکھ سے زائد متاثر ہیں۔

News Code 1901160

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =