برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 81 ہوگئی

برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہزار 81 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 862 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے  ہلاکتوں کی تعداد 43 ہزار 81 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 862 ہو چکی ہے۔ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 94 ہزار 166 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 327 ہو گئیں۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 8 ہزار 586 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 64 ہزار 689 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 644 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 39 ہزار 410 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 9 ہزار 996 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 12 ہزار 501 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 9 ہزار 3 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 93 ہزار 254 ہو گئے۔

News Code 1901159

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =