بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 105 ہوگئی

بھارت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 ہزار نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 105 ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 ہزار نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 105 ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا وبا کی ابتدا سے اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ مصدقہ مریض پچھلے 24 گھنٹوں میں سامنے آئے ہیں  جن کی تعداد 17 ہزار کے لگ بھگ ہے جب کہ ایک دن میں 418 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 105 ہوگئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 894 ہے۔ سب سے زیادہ متاثر دارالحکومت دہلی ہے جہاں 70 ہزار سے زائد کیسز ہیں اس کے بعد ممبئی ہے جب کہ ریاستوں میں مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

News Code 1901158

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =