پاکستان نے تمام ائرلائنز کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد میں پاکستانی وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ تمام ائرلائنز کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلام آباد میں معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ تمام ائرلائنز کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے۔ اسلام آباد میں معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 27 جون سے جو مسافر پاکستان سےباہر جائے گا تو ایئرپورٹ پراس کی اسکریننگ کی جائےگی۔

معید یوسف نے کہا کہ پاکستان سےباہر جانےوالے اگر بیمار ہیں یا ان میں علامات ہیں تو وہ ایئرپورٹ نہ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی بات نہیں ہے کہ پاکستان سے جانے والے ہر مسافر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہو، پاکستان سے بیرون ملک جانے والے کچھ افرادمیں کورونا مثبت آیا ہے، جس پر کچھ ممالک کے تحفظات ہیں۔  معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستانی بڑی تعداد میں پاکستان واپس آرہے ہیں، وزیراعظم کی بھی ہدایات ہیں کہ بیرون ملک میں پھنسے محنت کشوں کو ترجیحی بنیادوں پر واپس لایا جائے۔

News Code 1901156

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =