پاکستان کا امریکہ کی دہشت گردی کے حوالے سے رپورٹ پر مایوسی کا اظہار

پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی دہشت گردی پر سالانہ رپورٹ سے مایوسی ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی دہشت گردی پر سالانہ رپورٹ سے مایوسی ہوئی ہے۔ پاکستانی وزارت خآرجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکی رپورٹ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے بارے میں تضادات پر مبنی ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی دہشت گردی پر سالانہ رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی رپورٹ میں القاعدہ کے خاتمے سے متعلق پاکستان کے کردار کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی رپورٹ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی کو تسلیم کرتی ہے، تاہم رپورٹ میں پاکستان کے انسداد دہشت گردی آپریشنز کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

News Code 1901153

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =