امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 24 ہزار 281 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 24 لاکھ 62 ہزار 554 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 24 ہزار 281 افراد  ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس  سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 24 لاکھ 62 ہزار 554 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 12 لاکھ 97 ہزار 668 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 541 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 40 ہزار 605 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 92 ہزار 474 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس 53 ہزار 874  افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

News Code 1901151

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =