دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 95 لاکھ 27 ہزار 766 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار 972 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 95 لاکھ 27 ہزار 766 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار 972 ہو گئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 38 لاکھ 67 ہزار 378 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 421 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 51 لاکھ 75 ہزار 416 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1901149

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =