مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان زاو نے ٹوئیٹر پر اپنے ایک بیان میں امریکہ کی جانب سے چین پر الزام تراشی کے بعد امریکہ کو نسل پرستی اور معیشت کی کساد بازاری جیسےاہم اندرونی معاملات ٹھیک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
چین کا کہنا ہے کہ امریکہ کو د وسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کے بجائے امریکی عوام کو درپیش مسائل کا تلاش کرنا چاہیے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان زاو نے کہا کہ وبائی بیماری نا اہل رد عمل ، معیشت کی کساد بازاری ، سنگین نسل پرستی ، معاشرتی بگاڑ ، منشیات کے استعمال اور بندوق کی تشدد سے کے ساتھ ساتھ میں حیران ہوں کہ مائیک پومپیو میں اب بھی اتنا اعتماد اورہمت کیوں ہے کہ چین پر انگلیاں اٹھائے ۔لی جیان زاو نے امریکی وزیر خارجہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے اپنے اندرونی معاملات حل کرلیں۔
آپ کا تبصرہ