اسرائيلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی جوان کو شہید کردیا

اسرائیل کی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں نہتے فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کرشہید کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں نہتے فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کرشہید کردیا۔اطلاعات کے مطابق 27 سال کا احمد ارکات اپنی بہن اور ماں کو لینے جارہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے کار میں سوار احمد کو کئی گولیاں ماریں۔

احمد پر الزام لگایا گیا کہ وہ اپنی گاڑی فوجیوں کی گاڑی سے ٹکرانا چاہتا تھا، جبکہ اسی رات اس کی بہن کی رخصتی تھی، خود اس کی شادی بھی ایک ماہ بعد طے تھی۔ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی بربریت پر سعودی عرب سمیت عرب ممالک کے حکمراں خاموش تماشائي بنے ہوئے ہیں۔

News Code 1901143

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =