پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 903  تک پہنچ گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 92 ہزار 970 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 903 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 92 ہزار 970 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 903 تک جا پہنچی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی ممالک کی فہرست میں پاکستان 14 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے نئے 4 ہزار 44 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس موذی وباء کے ہاتھوں مزید 148 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 7ہزار 760 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 81 ہزار 307 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1901142

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =