ایران اور ونزوئلا امریکی پابندیوں کے خلاف استقامت اور ثابت قدمی سے کھڑے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ونزوئلا کو تیل فراہم کرنے والی ایرانی پانچ کشتیوں کے ایرانی کیپٹنوں کے خلاف امریکہ کی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور ونزوئلا امریکی پابندیوں کے خلاف استقامت اور ثابت قدمی سے کھڑے ہیں۔

مہر خـررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ونزوئلا کو تیل فراہم کرنے والی ایرانی کشتیوں کے پانچ  کیپٹوں کے خلاف امریکہ کی  پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور ونزوئلا امریکی پابندیوں کے خلاف ثابت قدم ہیں۔

سید عباس موسوی نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ ایران نے زیادہ سے زیادہ امریکی دباؤ اور  پابندیوں کو عملی طور پر ناکام بنادیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور ونزوئلا امریکی پابندیوں کے مد مقابل ثابت قدمی اور استقامت سے کھڑے ہیں۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے اعلان کیا تھا کہ ونزوئلا تیل لے جانے والی ایرانی کشتیوں کے پانچ کیپٹنوں کے خلاف پابندیاں عائد کردی ہیں۔

News Code 1901141

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =