میکسیکو میں شدید زلزلے سے 6 افراد ہلاک

میکسیکو میں شدید زلزلے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں شدید زلزلے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق میکسیکو میں شدید زلزلے سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ جان بچانے کے لیے گھروں اور دفاتر سے باہر سڑکوں پر نکل آئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت  7 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز بحرالکاہل میں اور گہرائی 14 میل تھی۔ زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور چند گھر گرگئے تاہم خوش قسمتی سے اس قدرتی آفت سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا اور 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

News Code 1901137

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =