افغانستان میں طالبان کے حملے میں 10 اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے بادغیس میں افغان سکیورٹی فورسز پر طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 10 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے بادغیس میں افغان سکیورٹی فورسز پر طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 10 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق صوبے بادغیس میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 اہلکار ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے، ہلاک اہلکاروں میں 7 کمانڈو اور 3 اسپیشل پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔

افغان حکام کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب سکیورٹی فورسز صوبے میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بیس سے باہر نکلے تھے، اسی دوران طالبان نے حملہ کیا جب کہ فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں 2 گھنٹے سے زائد جاری رہیں۔

News Code 1901133

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =