امریکہ اور اسرائیل  کی غنڈہ گرد کے ذریعہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کو آلودہ کرنے کی کوشش

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی غنڈہ گرد کے ذریعہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کو آلودہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل  کی غنڈہ گرد کے ذریعہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کو آلودہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

صدر روحانی نے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت اور یوم دختر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حوزہ علمیہ قم حضرت معصومہ (س) کی برکت سے گذشتہ ایک صدی سے زائد عرصہ سے اسلامی تعلیمات کے فروغ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ اسلام نے خواتین کے متعلق ایسے جامع قوانین پیش کئے ہیں جن میں خواتین کے حقوق محفوظ  ہیں۔ اسلام خواتین کو عزت اور عظمت عطا کی ہے اور انھیں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اسلام واحد دین ہے جس ميں خواتین کے حقوق الہی اور اسلامی اصولوں پر استوار ہیں۔

صدر حسن روحانی نے ملک میں بعض مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ملک کو بعض مشکلات کا سامنا ہے اور حکومت ان مشکلات کو برطرف کرنے کی تلاش و کوشش میں لگی ہوئی ہے۔

صدر حسن روحانی نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی اور سکیورٹی کونسل ميں ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  امریکہ اور اسرائیل دباؤ اور غنڈہ گردی کے ذریعہ عالمی اداروں پر اثر انداز ہوکر اپنے شوم  اہداف اورمقاصد تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ایرانی حکومت اور عوام  نے انھیں ہر محاذ پر شکست سے دوچار کرنے کا عزم کررکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کا مکروہ چہرہ اب دنیا کے سامنے مزید نمایاں ہوگيا ہے۔

News Code 1901132

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =