میکسیکو میں 7 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ

میکسیکو کے جنوبی علاقے میں 7 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو کے جنوبی علاقے میں 7 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔  زلزلے کی شدت کے باعث بلند عمارتیں لرز گئیں۔جبکہ ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

زلزلے کےجھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر اسپتالوں سے ڈاکٹرز، نرسیں اور مریض بھی باہر نکل آئے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ بعض مقامات پر سڑکوں پر گڑھے پڑگئے۔ 2017 میں میکسیکو میں سات اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے تین سو پینتیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

News Code 1901130

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha