یورپی یونین نے امریکی شہریوں پر پابندی کا مسودہ تیار کرلیا

یورپی یونین نے کورونا وبا کے سبب امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین نے کورونا وبا کے سبب امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔ پابندی کے اطلاق کا حتمی فیصلہ یکم جولائی تک کرلیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق یورپی حکام ان ممالک کی فہرست تیار کررہے ہیں جنہیں محفوظ قراردیا جاسکتا ہےاور جن کے شہریوں کو موسم گرما میں سیاحت کی اجازت دی جاسکتی ہے، اس بارے میں مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔

فی الحال امریکہ بھی ان ممالک میں شامل ہے جو غیر محفوظ تصور کیے گئے ہیں، یورپی حکام کا خیال ہےکہ امریکہ کوروناوبا کو پھیلنے سے روکنے میں تاحال ناکام رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکہ کے لیے یہ انتہائی ذلت کا باعث ہوگا کہ اس کے شہریوں کو یورپ آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

News Code 1901129

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =