برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 52 ہزار 771 تک پہنچ گئی

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 51 ہزار 479 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 52 ہزار 771 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 51 ہزار 479 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد  52 ہزار 771  ہوگئی ہے۔ ادھر کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 8 ہزار 359 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 99 ہزار 705 ہو چکی ہے۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 927 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 210 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 93 ہزار 832 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 325 ہو گئیں۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 8 ہزار 404 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 60 ہزار 810 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 657 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 38 ہزار 833 رپورٹ ہوئے ہیں۔

News Code 1901126

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =