امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 23 ہزار 475 افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 23 ہزار 475 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 24 لاکھ 24 ہزار 418 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 23 ہزار 475 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 24 لاکھ 24 ہزار 418 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 12 لاکھ 80 ہزار 540 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 510 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 20 ہزار 403 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی حکومت پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1901124

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =