دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد  4 لاکھ 79 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 93 لاکھ 59 ہزار 278 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 879 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 93 لاکھ 59 ہزار 278 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 879 تک پہنچ گئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 38 لاکھ 33 ہزار 130 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 13 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 50 لاکھ 46 ہزار 269 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1901122

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =