مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے جدید ترین ایف 35 اے جنگی طیارے سے ایٹم بم فرضی طورپر گرانے کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔
روسی ذرائع کے مطابق ایف تھرٹی فائیو اے لائٹننگ ٹو اسٹیلتھ طیارے نے مشق کےدوران تھرمونیوکلیئر گریویٹی بم گرایا۔ یہ پرواز کیلی فورنیا کے ایڈورڈز ایئرفورس بیس کے اوپر سے گئی۔
اس پچاس کلو ٹن وزنی بم کو جہاز کے اندرونی حصے میں بھی رکھا جاسکتا ہے تاکہ اس کی اسٹیلتھ صلاحیت بھی پوری طرح برقرار رہے۔ اگلے مرحلے میں یہ مختلف وزن کے ایٹم بم گرانے کا تجربہ کرے گا۔
آپ کا تبصرہ