پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 88 ہزار 926 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 755 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 88 ہزار 926 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 755 تک جا پہنچی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی ممالک کی فہرست میں پاکستان 14 ویں نمبر پرآ گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے نئے 3 ہزار 892 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس موذی وباء کے ہاتھوں مزید 60 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔ کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 7 ہزار 417 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 77 ہزار 754 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1901119

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =