پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 86 ہزار سے زائد

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 86 ہزار 598 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 716 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 86 ہزار 598 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 716 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی ممالک کی فہرست میں پاکستان 14 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے نئے 3 ہزار 946 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس موذی وباء کے ہاتھوں مزید 105 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔ کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 7 ہزار 868 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 73 ہزار 471 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 72 ہزار 656 ہو چکی ہے، جبکہ 1 ہزار 124 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 68 ہزار 308 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 495 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 633 ہو چکی ہے جبکہ اموات 843 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 11 ہزار 219 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 106 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 9 ہزار 587 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 104 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 326 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 22 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 869 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 22 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

News Code 1901110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =