ٹرمپ کی  ہمراہی کرنے سے خطے میں پائدار امن و سلامتی کے قیام میں کوئی مدد نہیں ملےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹرنےآسٹریلیا کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ آسٹریلیا اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو ہم درک کرتے ہیں لیکن ٹرمپ کی ہمراہی کرنے سے خطے میں پائدار امن و سلامتی کے قیام میں کوئی مدد نہیں ملےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر حسین امیر عبداللہیان نے آسٹریلیا کے سفیر لینڈل ساکس کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ آسٹریلیا اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو ہم درک کرتے ہیں لیکن ٹرمپ کی  ہمراہی کرنے سے خطے میں پائدار امن و سلامتی کے قیام میں کوئی مدد نہیں ملےگا۔

حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران اور آسٹریلیا کے تعلقات مثبت اور تعمیری ہیں لیکن دونوں ممالک کی ظرفیتوں کے مطابق نہیں ہے۔

آسٹریلیا کے سفیر نے اس ملاقات میں ایران کو خطے کا اہم اور مؤثر ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا ایران کے ساتھ تمام سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

News Code 1901108

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =