مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ، 76 مبتلا

مقبوضہ کشمیر میں ہفتے کے روز 14 فوجی اہلکاروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی رواں مہینے میں کورونا وائرس سے متاثرہ فوجی اہلکاروں کی تعداد 76 ہو گئی ہے جب کہ ایک اہلکار کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہفتے کے روز 14 فوجی اہلکاروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی رواں مہینے میں کورونا وائرس سے متاثرہ فوجی اہلکاروں کی تعداد 76 ہو گئی ہے جب کہ ایک اہلکار کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس صورہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے ساؤتھ ایشین وائر کو بتایا کہ مقبوضہ وادیٔ میں تعینات 14 سی آر پی ایف اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے، گزشتہ روز جانچ کے لیے ان کے سیمپلز لیے گئے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جانچ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ان اہلکاروں کے رابطے میں آنے والے دیگر جوانوں کو بھی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

ڈاکٹر فاروق جان نے بتایا کہ متاثرہ اہلکاروں سے متعلق کوئی سفری تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔

اس سے قبل رواں مہینے کی 14 تاریخ کو 10 بھارتی اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جبکہ 10 تاریخ کو 28 اہلکار اور 6 تاریخ کو 24 اہلکاروں کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔

رواں مہینے کی 8 تاریخ کو ایک 40 سالہ سی آر پی ایف اہلکار کی موت بھی کورونا وائرس کے باعث واقع ہوچکی ہے، جس کی آخری رسومات مقبوضہ کشمیر میں ہی ادا کی گئی ہیں۔

News Code 1901063

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =