ترک صدر کا دنیا کی دس بڑی معیشتوں کے قریب پہنچنے کا دعوی

صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صدر طیب اردوغان نے فارس بیراج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ ترکی جلد دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا ہم اپنے اس ہدف کے انتہائی قریب پہنچ گئے ہیں۔ اس انتہائی مشکل ہدف کے تعاقب میں عوام کی بھرپور حمایت حاصل رہی۔

ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت آئی تو ملک میں صرف 276 بیراج فعال تھے اور آج میں 585 ویں بیراج کا افتتاح کررہا ہوں، ہم نے شہروں کو بیراجوں، ہائیڈرو الیکٹرک پاور اسٹیشن، پینے کے صاف پانی کی تنصیبات، اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس نظامِ آب پاشی سے قوم کی خوشحالی کی سطح کو بتدریج بلند کیا ہے۔

News Code 1901058

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =