مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 89 لاکھ 44 ہزار 481 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار 282 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 37 لاکھ 19 ہزار 314 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 54 ہزار 575 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 47 لاکھ 57 ہزار 885 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 89 لاکھ 44 ہزار 481 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار 282 تک پہنچ گئی ہے۔
News ID 1901055
آپ کا تبصرہ