مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک بھر میں بین الاقوامی پروازوں کو بحال کردیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں کی بحالی کا نوٹم جاری کردیا ہے جس کے مطابق تمام چارٹر پروازوں کو پاکستانی بین الاقوامی ایئر پورٹس پر آمدورفت کی اجازت ہو گی۔
نوٹم کے مطابق سی اے اے پروازوں کو پاکستان میں آپریٹ کرنے کیلئے اوقات کار جاری کرے گا جبکہ گوادر اور تربت کے لیے پروازوں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی۔
اس کے علاوہ پروازوں کے اوقات کار آمدورفت اتھارٹی کے ایس او پیز کے تحت ہو ں گے،خصوصی پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ خصوصی اجازت کے تحت جاری رہے گا۔
آپ کا تبصرہ