مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 افراد جاں بحق

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کےدوران فائرنگ کرکے مزید 2 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کےدوران فائرنگ کرکے مزید 2  افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں تشدد پر مبنی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ دو دنوں میں بھارتی فورسز نے اس علاقہ میں 4 افراد کو ہلاک کیا ہے۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق علیحدگی پسندوں سے تھا۔ بھارتی فورسز کی جانب سے اب بھی مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے، سرچ آپریشن پلوامہ، کپواڑہ، بارہ مولا، بانڈی پوراور شوپیان کے علاقوں میں کیا جارہا ہے۔

News Code 1901020

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =