برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 288 ہوگئی

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 288 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 469 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 288 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 469 ہو چکی ہے۔

ادھر روس میں کورونا وائرس سے کل اموات 7 ہزار 660 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 61 ہزار 91 ہو چکی ہے۔

بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 12 ہزار 604 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار 91 ہو گئی۔

News Code 1901014

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =