پاکستان میں گھوٹکی کے علاقہ میں بم دھماکے میں رینجرز کے 2 اہلکار ہلاک

پاکستان کے علاقہ گھوٹکی میں وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں رینجرز کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ گھوٹکی میں وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں  رینجرز کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ڈی ایس پی گھوٹکی حافظ قادر کے مطابق رینجرز اہلکار گھوٹا مارکیٹ کے قریب گوشت خرید رہے تھے کہ اچانک ان کی موبائل کے قریب دھماکہ ہوگیا۔

دھماکے سے 2 رینجرز اہلکار ظہور اور فیاض ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ریلوے کا سابق ملازم غلام مصطفی بھی مارا گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں رینجرز اہلکار امتیاز اور شہری شمن کھوسو زخمی بھی ہوئے جنہیں تحصیل اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے جہاں ان کی حالت خطر ے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ادھر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گھوٹکی میں رینجرزکی گاڑی کے دھماکے پر  آئی جی پولیس کو فوری انکوائری کی ہدایت کردی۔

News Code 1901012

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =