امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 20 ہزار 688 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22 لاکھ 63 ہزار 651 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 20 ہزار 688 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22 لاکھ 63 ہزار 651 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 12 لاکھ 11 ہزار 969 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 503 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 لاکھ 30 ہزار 994 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 83 ہزار 359 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس 47 ہزار 869  افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

News Code 1901010

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =