دنیا بھر میں کورونا وائرس سے4 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 85 لاکھ 83 ہزار 838 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار 428 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 85 لاکھ 83 ہزار 838 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار 428 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 35 لاکھ 94 ہزار 863 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 54 ہزار 561 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 45 لاکھ 32 ہزار 547 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

News Code 1901008

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =