سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 991 ہوگئی

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 139 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس مہلک وائرس میںم بتلا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 991 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 139 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس مہلک وائرس میںم بتلا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 991 تک جا پہنچی ہے۔ ادھر ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 882 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 1 لاکھ 84 ہزار 31 ہو گئے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 603 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 58 ہزار 641 ہو گئے۔ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 92 ہزار 348 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 136 پر رکی ہوئی ہیں۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 7 ہزار 461 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 44 ہزار 388 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 514 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 38 ہزار 159 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق والوں کی کل تعداد 9 ہزار 272 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 97 ہزار 647 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 946 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 90 ہزار 126 ہو گئے۔

News Code 1901005

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =