چين کا ایران کے بارے میں  آئی اے ای اے کے جلد بازی پر مبنی فیصلوں پر تشویش کا اظہار

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی " آئی اے ای اے " کے بورڈ میں چین کے نمائندے نے ایران کے بارے میں جلد بازی پر مبنی فیصلوں پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیاالیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ویانا میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی  " آئی اے ای اے " کے بورڈ میں چین کے نمائندے وانگ گان نے ایران کے بارے میں جلد بازی پر مبنی فیصلوں پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ چین کے نمائندے نے ایران کے ایٹمی معاملے میں امریکہ کو بحران کا اصلی ذمہ د ار قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی یکطرفہ پالیسیاں عالمی سطح پر مشکلات کا اصلی سبب ہیں۔ چین کے نمائندے نے کہا کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر خارج ہوکر معاہدے کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔ چین کے نمائندے نے کہا کہ 2016 میں مشترکہ ایٹمی معاہدے پر دستخط کے بعد ایران نے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ قریبی سطح پر تعاون کیا ہے اس نے کہا کہ ایران کے خلاف مزید دباؤ سے معاملہ خراب ہوسکتا ہے۔

News Code 1901004

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =